ETV Bharat / state

وزیراعظم نے نوراتری کی مبارکباد پیش کی - شاردیہ نوراتری آج سے شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز عوام کو نوراتری کی مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے نوراتری کی مبارکباد پیش کی

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 10:19 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز عوام کو شاردیہ نوراتری کی مبارکباد دیتے ہوئے ماں جگدمبہ سے غریبوں اور پسماندہ افراد کی زندگی میں خوشحالی اور تبدیلی کیلئے آشیرواد مانگا۔

وزیر اعظم مودی نے نوراتری کی مبارکباد پیش کی

خیال رہے شاردیہ نوراتری آج سے شروع ہو رہی ہے۔

نوراتری کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، نوراتری کے مقدس تہوار پر بہت بہت مبارکباد۔ جگت جننی ماں جگدمبہ آپ سبھی کی زندگی میں سکھ، امن و سلامتی اور خوشحالی لائے۔ جئے ماتا دی۔'

نواتری کے پہلے دن وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں ماں درگا کی شیل پتر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'اوم دیوی شیل پترے نمہ نو راتری کے پہلے دن ماں شیل پتری کو پرنام ۔ ان کے آشیرواد سے ہم محفوظ صحت مند اور خوشحال رہیں۔ ان کے آشیرواد سے ہمیں غریبوں اور پچھڑوں کی زندگی میں خوشحالی اور مثبت تبدیلی لانے میں طاقت ملے۔'

یہ بھی پڑھیں: اقبال آصف تنہا کیس: کس نے تحقیقات کی تفصیلات لیک کی؟

دوسری طرف وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہفتہ کے روز نوراتری پر ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور ماں بھگوتی سے سبھی پراپنی مہربانی اورآشیرواد بنائے رکھنے کی دعا کی۔

امت شاہ نے نوراتری کی مبارکباد پیش کی
امت شاہ نے نوراتری کی مبارکباد پیش کی

شاہ نے ٹویٹ کیا 'نوراتری ریاضت، عبادت اور طاقت کی پوجا کی علامت ہے۔ نوراتری کے مہاپرو پر سبھی کو دلی مبارکباد۔ ماں بھگوتی سب پر اپنی مہربانی اورآشیرواد بنائے رکھے۔ جئے ماتا دی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.