آرٹیکل 370کو ختم کرنے والے بل کو صدر جمہوریہ کووند نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ذریعہ منظور شدہ بلوں پر آج دستخط کردئے، اس کے ساتھ ہی یہ قانون مؤثر ہوگیا اور جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوگیا۔
واضح رہے کہ پیر کو راجیہ سبھا میں پاس ہونے کے بعد متعلقہ بل منگل کو لوک سبھا میں بھی منظور ہوگیا۔
اس کے بعد مرکزی حکومت نے منظوری کےلئے اسے صدر جمہوریہ کے پاس بھیجا تھا۔