ETV Bharat / state

صدر کووند جیٹلی کی خیریت معلوم کرنے ایمس پہنچے

صدر رام ناتھ کووند ایمس میں زیر علاج سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینیئر رہنما ارون جیٹلی کی خیریت معلوم کرنے کے لئے آج ہسپتال پہنچے۔

صدر کووند جیٹلی کی خیریت معلوم کرنے ایمس پہنچے
author img

By

Published : Aug 16, 2019, 3:29 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:53 AM IST

ذرائع کے مطابق ارون جیٹلی کی حالت 'نازک' ہے اور وہ نو اگست سے ہی ایمس کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ ایمس کے ذرائع نے بتایا کہ صدر رام ناتھ کووند کے ساتھ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن اور صحت کے وزیر مملکت اشونی چوبے بھی موجود تھے۔

جیٹلی کی صحت کے سلسلے میں ایمس سے نو اگست کو ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ایمس کی جانب سے جیٹلی کی صحت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹلی کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہوجانے سے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے اس لیے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

نائب صدر وینکیا نائیڈو بھی جیٹلی کی خیریت معلوم کرنے ایمس گئے تھے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ متعدد رہنما بھی ان کی خیریت معلوم کرنے کے لیے ایمس گئے تھے۔

مسٹرجیٹلی کے گردے کی پیوند کاری ہوچکی ہے۔ وہ ذیابیطس کے مریض ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ کو سافٹ ٹشو سرکوما بھی ہے جو ایک طرح کا کینسر ہوتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 4:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.