نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے چندریان 3 مشن کی کامیابی پر سائنسدانوں اور ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ ایک ویڈیو پیغام میں صدر نے اسے ایک "اہم موقع" قرار دیا اور کہا کہ اسرو کے سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی ہے۔ محترمہ مرمو نے کہاکہ ’’ایسے دن ہوتے ہیں جب تاریخ بنتی ہے، آج چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ کے ساتھ ہمارے سائنسدانوں نے نہ صرف تاریخ رقم کی ہے بلکہ جغرافیہ کے خیال کو بھی نئی شکل دی ہے، یہ واقعی ایک اہم موقع ہے، اس طرح کا واقعہ زندگی میں ایک بار ہوتا ہے۔"
محترمہ مرمو نے کہاکہ "تمام ہندوستانیوں کو فخر ہے، میں اسرو اور اس مشن میں شامل تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ان کے لیے مزید بہت بڑی کامیابیوں کی خواہش مند ہوں۔"
صدر جمہوریہ نے کہاکہ ’’میرا ماننا ہے کہ چندریان کی کامیابی پوری نسل انسانی کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ہندوستان نے جدید سائنس کے ساتھ ساتھ اپنے بھرپور روایتی علم کی بنیاد کو انسانیت کی خدمت میں استعمال کیا ہے۔
صدر جمہوریہ کے علاوہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے چندریان 3-کی کامیابی کے لئے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سائنسدانوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہندوستان کی صلاحیت اور پرعزم کی علامت ہے۔
نائب صدرجگدیپ دھنکھڑنے بدھ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہاکہ ہندوستان کے لئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، جب اسپیس میں اس کے ایک طویل چھلانگ لگائی ہے۔
چاند کی جنوبی قطب پرچندریان 3-کا کامیابی کے ساتھ لینڈنگ ہندوستانی سائنسدانوں کی صلاحیت کی علامت ہے۔خلاکے شعبے میں آگے بڑھناہندوستان کو عالمی قیادت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا،”اسروکو اس تاریخی کامیابی اور اختراعات کے لئے مبارکباد۔“
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے چندریان -3 کی کامیابی پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خلائی سائنس کے میدان میں ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
برلا نے ٹویٹ کیاکہ "نئی امیدیں، نئی بلندیاں۔ چندریان-3 کی کامیابی پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد۔ اپنی حیرت انگیز صلاحیت کے بل پر ملک نے خلائی سائنس کے میدان میں ایک سنہری تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ یہ کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستان ہر عزم کو کمال تک لے جا رہا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: کانگریس نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی
واضح رہے کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے چندریان-3 مشن کا لینڈر ماڈیول کامیابی کے ساتھ چاند کی سطح پر اترا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ہندوستان چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔
یواین آئی۔