ETV Bharat / state

'پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا نومبر تک جاری رہے گی'

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا کو نومبر تک بڑھانے کا اعلان کیا جس کے تحت غریب خاندانوں کے ہر فرد کو ہر ماہ پانچ کلو گیہوں یا چاول اور ایک کلو چنا مفت دیا جائے گا۔

'پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا نومبر تک جاری رہے گی'
'پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا نومبر تک جاری رہے گی'
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 7:17 PM IST

وزیر اعظم مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تہوار کا موسم شروع ہونے جارہا ہے۔ اور اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے ان کی حکومت نے غریب طبقے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا کو نومبر تک بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کو بڑھانے پر 90 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔ اگر آپ گزشتہ تین مہینوں کے اخراجات اس میں شامل کردیں تو یہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ کروڑ ہوجاتے ہیں۔

مودی نے کہا کہ برسات کے موسم میں زیادہ تر کام بنیادی طور پر زراعت کے شعبے میں ہوتا ہے اور جولائی کے بعد تہواروں کا موسم شروع ہوجاتا ہے۔ تہواروں کا یہ وقت ضرورتوں کو بھی بڑھاتا ہے اور اخراجات میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے پورے بھارت کے لیے ایک خواب دیکھا ہے۔ اب ایک قوم، ایک راشن کارڈ یعنی پورے بھارت کے لیےایک راشن کارڈ کا انتظام بھی ہو رہا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ فائدہ ان لوگوں کو ہوگا، جو اپنا گاؤں چھوڑ کر ملازمت یا دوسری ضروریات کے لیے کہیں اور چلے جاتے ہیں اور کسی دوسری ریاست میں جاکر رہتے ہیں۔

غریب کلیان اسکیم کے لیے کسانوں اور ٹیکس دہندگان کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج اگر حکومت غریبوں، مسکینوں کو مفت اناج فراہم کرنے کے قابل ہے ، تو اس کا سہرا دو طبقوں کو جاتا ہے۔ ہمارے ملک کے محنتی کسان اور ہمارے ملک کے ایماندار ٹیکس دہندگان۔ آج میں ہر کسان، ہر ٹیکس دہندہ کو دل سے سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے ملک کو خود کفیل بنانے کے لیے وطن کے باشندوں سے دن رات محنت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں ہم اپنی کوششیں مزید تیز کریں گے۔ ہم غریب، مظلوم اور محروم ہر اس فرد کو بااختیار بنانے کے لیے مستعدی سے کام کریں گے۔ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہم معاشی سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ ہم خود انحصار بھارت کے لیے دن رات ایک کریں گے۔ ہم سب مقامی لوگوں کے لیے آواز بلند کریں گے۔ اس عزم کے ساتھ ہمیں 130 کروڑ لوگوں کو عزم کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن بروقت اقدامات کی وجہ سے بھارت کی صورتحال بہت سارے ممالک کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم کورونا عالمی وبائی مرض کے خلاف لڑ تے ہوئے انلاک -2 کے ساتھ ہی ایسے موسم میں داخل ہورہے ہیں جس میں سردی، کھانسی، بخار کے معاملات بڑھتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں میں اپنے تمام ہم وطنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا خیال رکھیں۔

مودی نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران پورے ملک کے باشندوں نے قوانین پر عمل کیا، لیکن اب حکومتوں اور لوگوں کی سطح پر انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر کنٹنمنٹ زون پر بہت زیادہ دھیان دینا ہوگا۔ جو بھی لوگ قوانین پر عمل نہیں کررہے ہیں، ہمیں انہیں ٹوکنا ہوگا ، روکنا ہوگا اور سمجھانا بھی ہوگا۔ اب آپ نے بھی خبروں میں دیکھا ہوگا کہ ایک ملک کے وزیر اعظم پر 13 ہزار روپے کا جرمانہ اس لیے عائد کیا گیا کیونکہ انہوں نے عوامی مقام پر ماسک نہيں پہنا ہوا تھا۔ بھارت میں بھی مقامی انتظامیہ کو اسی طرح چستی کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ یہ 130 کروڑ شہریوں کی جانوں کی حفاظت کا ابھیان ہے۔ بھارت میں گاؤں کا پردھان ہو یا ملک کا وزیر اعظم ہو ، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران حکومت غریبوں کی مستقل مدد کرتی رہی ہے۔ گزشتہ تین مہینوں میں 31 ہزار کروڑ روپئے 20 کروڑ غریب کنبوں کے جن دھن کھاتوں میں براہ راست جمع ہوچکے ہیں۔ اس وقت کے دوران 9 کروڑ سے زائد کسانوں کے بینک کھاتوں میں 18 ہزار کروڑ روپے جمع کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دیہات میں مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم غریب کلیان روزگار یوجنا تیز رفتاری سے شروع کی گئی ہے۔ حکومت اس پر 50 ہزار کروڑ خرچ کررہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں بھی سب سے گزارش کرتا ہوں، دو گز دوری کی پیروی کرتے رہیں، گمچھا، اور ماسک کا ہمیشہ استعمال کرتے رہیں، لاپرروائی نہ برتيں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.