دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر آج اشونی اپادھیائے اور دیگر لوگوں کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا لیکن دہلی پولیس نے اسے ناکام بناتے ہوئے لوگوں کو ڈیٹین کر لیا۔
دہلی کے جنتر منتر پر گذشتہ اتوار کو ہوئی بھارت جوڑو ریلی کے خلاف ایک پر امن احتجاج کرنے کے لیے شیام میرا سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ترنگا ریلی کی کال دی تھی جس کے بعد دوپہر 4 بجے دہلی کے مختلف علاقوں سے نوجوان جنتر منتر پہنچے۔ اس دوران احتجاجی مظاہرین کو دہلی پولیس نے پکڑ کر ڈیٹین کیا اور انہیں بس میں بھر کر لے جایا گیا۔
طالبہ کو ڈیٹین کرتی ہوئی پولیس واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ترجمان اشونی اپادھیائے کی کال پر سینکڑوں لوگ جنتر منتر پر جمع ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے مسلمانوں کے خلاف جم کر نعرے بازی کی تھی۔
مزید پڑھیں: جنتر منتر معاملہ: زہر افشانی کرنے والے بی جے پی ترجمان سمیت چھ لوگ گرفتار
اس پورے معاملے پر دہلی پولیس نے 6 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم جنتر منتر آئے لوگوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں انہیں پولیس کوئی کچھ نہیں کر رہی ہے لیکن ہم جب امن کے لیے مارچ کرنے جنتر منتر پہنچتے ہیں تو ہمیں پولیس پکڑ کر ڈیٹین کر رہی ہے۔