ETV Bharat / state

سالگرہ کی مبارک باد دینے والوں سے وزیر اعظم کی اپیل

وزیر اعظم نریندر مودی نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 1:02 PM IST

وزیر اعظم کی 70 ویں سالگرہ جمعرات 17 ستمبر کو تھی اور انہیں اس موقع پر بہت سارے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے اور ان کے بہت سارے خیر خواہ ان سے اس بارے میں جاننا چاہتے تھے کہ انہیں اس موقع پر ان سے کیا توقعات ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نے کورونا کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، اپنی قوت مدافعت بڑھانے کے علاوہ اپنی صحت بنانے میں تعاون دینے کی اپیل کی کہ وہ اپنے ملک اور گھر کو صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ''بہت سے خیر خواہوں نے یہ جاننا چاہا ہے کہ میں اپنی سالگرہ کے موقع پر ان سے کیا توقع کرتا ہوں، مجھے ان سے ماسک پہننے ، جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے اور دو گز کی دوری کے ضابطوں پر چلنے کی امید ہے، پرہجوم علاقوں میں جانے سے گریز کریں، اپنی قوت مدافعت کو بہتر بنائیں، ایک ساتھ آئیں اور اپنی سرزمین کو صحت مند بنائیں۔''

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ''یوم پیدائش کے موقع پر ملک اور دنیا بھر میں میرے خیر خواہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، میں ہر خیر خواہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ نیک خواہشات مجھے توانائی بخشتی ہے، جو مجھے اپنے پیارے شہریوں کی زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔''

جمعرات کو وزیر اعظم کی 70 ویں سالگرہ تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اسے ’سیوا سپتاہ‘ کے طور پر منارہی ہے، یہ ہفتہ 14 ستمبر سے شروع ہوا تھا اور 20 ستمبر تک بی جے پی کے ذریعہ ملک بھر میں فلاحی پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.