ETV Bharat / state

وزیر اعظم خاص قسم کے 35 فصلیں قوم کو وقف کریں گے - مودی زرعی یونیورسٹیوں کو گرین کیمپس ایوارڈ بھی پیش کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج فصلوں کی مخصوص اقسام قوم کو وقف کریں گے۔ وزیراعظم آفس (پی ایم او) کے مطابق 2021 میں ایسی 35 اقسام تیار کی گئی ہیں۔

وزیر اعظم خاص قسم کے 35 فصلیں قوم کو وقف کریں گے۔

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 10:28 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج (منگل) کو فصلوں کی 35 خاص اقسام قوم کو وقف کریں گے، جس کا مقصد بڑے پیمانے پر آب و ہوا دوست ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق ڈیجیٹل تقریب کے دوران وزیر اعظم مودی رائے پور میں 'نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹک اسٹریس ٹالرنس' کے نئے تعمیر شدہ کیمپس کا افتتاح بھی کریں گے۔

پی ایم او کے مطابق، اس موقع پر مودی زرعی یونیورسٹیوں کو گرین کیمپس ایوارڈ سے بھی نوازیں گے اور جدید طریقوں کا استعمال کرنے والے کسانوں سے بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم دفتر کے مطابق فصلوں کی خاص اقسام انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کی جانب سے تیار کی گئی ہے تاکہ آب و ہوا کی تبدیلی اور غذائیت کی قلت سے نمٹنا جا سکے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'اس میں صحت کی سہولیات کے میدان میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی طاقت ہے'۔

مزید پڑھیں:

اس ڈیجیٹل مشن کے تحت لوگوں کو ایک ڈیجیٹل ہیلتھ شناختی کارڈ بھی فراہم کیا جائے گا، جس میں ان کی صحت کے تمام ریکارڈ رکھے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے پچھلے سال 15 اگست کو لال قلعہ سے قومی ڈیجیٹل ہیلتھ مہم کی پائلٹ پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ فی الحال اس اسکیم کو ابتدائی مرحلے میں چھ مرکزی علاقوں میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.