ETV Bharat / state

Saurashtra Tamil Sangamam وزیراعظم مودی کا سوراشٹر تمل سنگمم کے اختتامی تقریب سے خطاب آج - سوراشٹر تمل سنگمم کی اختتامی تقریب

وزیر اعظم کے دفتر نے یہ اطلاع ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج سوراشٹر تمل سنگمم کے اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ Modi in Ceremony of the Saurashtra Tamil Sangamam

وزیراعظم مودی کا سوراشٹر تمل سنگمم کے اختتامی تقریب سے خطاب آج

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 9:52 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو سوراشٹر تمل سنگمم کے اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے یہ اطلاع دی۔ پی ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ مودی صبح 10.30 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقریب سے خطاب کریں گے۔ پی ایم او نے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز ایک بھارت- شریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے وژن سے جڑا ہوا ہے، جو ملک کے مختلف حصوں میں لوگوں کے درمیان پرانے رشتوں کو بحال کرنے اور دوبارہ دریافت کرنے میں مدد کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کاشی تمل سنگمم کا انعقاد پہلے اسی نظریہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔ دوسری طرف سوراشٹرا تمل سنگمم گجرات اور تمل ناڈو کے درمیان مشترکہ ثقافت اور ورثے کو منا کر اس نظریہ کو آگے بڑھاتا ہے۔ پی ایم او کے مطابق کئی صدیاں پہلے سوراشٹر کے علاقے سے بڑی تعداد میں لوگ ہجرت کر کے تمل ناڈو آئے تھے۔ اس کے پیش نظر سوراشٹر تمل سنگمم نے سوراشٹر کے تمل لوگوں کو اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Deoria Radio Relay Center وزیر اعظم مودی 28 اپریل کو دیوریا ریڈیو ریلے سنٹر کا ورچول افتتاح کریں گے

اس 10 روزہ سنگم میں حصہ لینے کے لیے سوراشٹرا سے 3000 سے زیادہ تمل ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے سومناتھ پہنچے ہیں۔ یہ پروگرام 17 اپریل کو شروع ہوا تھا اور اس کی اختتامی تقریب 26 اپریل کو سومناتھ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سوراشٹرا تمل سنگمم کے کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جو کچھ کرنے کے قابل نہیں ہیں وہ بھارت کو جوڑنے کے نام پر سفر کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.