ETV Bharat / state

Post Budget Webinar پی ایم مودی کا پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب آج - مودی کا پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی 12 پوسٹ بجٹ ویبینار کی سیریز میں آج ایک ویبینار سے خطاب کریں گے۔ اس ویبینار کے ذریعے بجٹ کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے متعلقہ ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز بھی لی جائیں گی۔ Modi to address Post Budget Webinar

پی ایم مودی کا پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب آج

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 9:51 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج ایک ویبینار سے خطاب کریں گے۔ پروگرام ہفتہ کی صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ ویبنار کا تھیم 'ہنرمندی اور تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کی طاقت کا استعمال' ہے۔ واضح رہے کہ حکومت مرکزی بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے تجاویز کی تلاش میں ہے۔ جس کے لیے 12 پوسٹ بجٹ ویبنرز کا ایک سلسلہ منعقد کیا جانا ہے۔ وزیراعظم کا آج کا پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق ویبنار میں چھ بریک آؤٹ سیشن ہوں گے جن میں ہنر مندی اور تعلیم دونوں شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں کے وزراء اور سکریٹریز کے علاوہ، ریاستی حکومتوں کے تعلیم اور ہنر کے محکموں کے کئی اسٹیک ہولڈرز، صنعت کے نمائندے، اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء، اساتذہ اور فیکلٹی، تعلیم اور تحقیقی ادارے، ہنر کی ترقی کے ادارے، سیکٹر باڈیز، اسکل کونسل، آئی ٹی آئی (ITI)، فکی (FICCI)، سی آئی آئی (CII)، نیس کام (NASSCOM) وغیرہ ان ویبینارز میں حصہ لیں گے اور اپنی تجاویز دیں گے۔

بریک آؤٹ سیشنز کے موضوعات پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0، اسکل انڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم، اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹر، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم اور نیشنل ڈیجیٹل لائبریری اور بچوں اور نوعمروں کے لیے ٹیچر ٹریننگ ہیں۔ واضح رہے کہ مرکزی بجٹ میں سات ترجیحات کو اپنایا گیا ہے۔ جو کہا جاتا ہے کہ ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ اپنی بجٹ تقریر میں، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا تھا کہ جامع ترقی حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ مرکزی بجٹ کی سات ترجیحات 'سپترشی' کے طور پر کام کریں گی اور ہماری رہنمائی کریں گی۔ تعلیم اور مہارت کی ترقی ان میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi On Agriculture زراعت میں نوجوانوں کی شرکت کم، وزیراعظم مودی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.