جمعرات کی شام ای پی ایس -95 کی پنشنرز تنظیم راشٹریہ سنگھرش سمیتی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'اس معاملے پر راشٹریہ سنگھرش سمیتی کے وفد نے پہلے بھی بات کی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'مسائل کو حل کرانے میں کچھ وقت لگتا ہے، لیکن آپ لوگ پریشان نہ ہوں'۔ اس دوران وزیر اعظم نے جتیندر سنگھ کو ہدایت دی کہ 'وہ وفد کے ساتھ اس معاملہ پر تفصیلی بات کریں'۔
مزید پڑھیں: راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ نام بدلنا مودی حکومت کی سطحی سوچ: شکیل احمد
کمیٹی کے چیئرمین اشوک راؤت نے جمعہ کو یہاں کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق جتیندر سنگھ نے ایم پی ہیما مالنی کی موجودگی میں وفد کے دلائل اور حقائق سنے۔ اس کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے ساتھ وفد کی ایک میٹنگ بھی ہوئی۔
یواین آئی