ETV Bharat / state

کووڈ 19: وزیر اعظم مودی کا بل گیٹس سے تبادلہ خیال - وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی اور معروف بزنس مین بل گیٹس نے کووڈ 19 کی مہلک وبا پر گلوبل رسپانس اور اس سے نمٹنے کے لئے سائنسی ایجادات و تحقیق میں عالمی سطح پر ہم آہنگی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

modi and bill gates
modi and bill gates
author img

By

Published : May 15, 2020, 10:02 AM IST

ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کوچیئر بل گیٹس اور وزیر اعظم مودی نے اتفاق کیا کہ بھارت کی عالمی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے نئی دہلی کے لئے ضروری ہے کہ وہ عالمی سطح پر ہونے والے ردعمل کے لئے عالمی مباحثوں میں شامل ہوں۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ 'بل گیٹس کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ہم نے کورونا وائرس سے لڑنے کی بھارت کی کوششوں، کووڈ 19 سے لڑنے میں گیٹس فاونڈیشن کے کام، ٹیکنالوجی کا کردار اور اس وبائی بیماری کا علاج کرنے کے لئے ویکسین تیار کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔'

مودی نے بھارت سمیت دنیا بھر میں کووڈ 19 کی روک تھام کے لئے گیٹس فاونڈیشن کے ذریعے انجام دیے گئے کاموں کی ستائش کی۔

انہوں نے گیٹس سے اس بارے میں تجاویز طلب کی کہ کس طرح بھارت کی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں لوگوں کے مفاد کے لیے استعمال کیا جائے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ گیٹس فاونڈیشن طرز زندگی، معاشی تنظیم، معاشرتی طرز عمل، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے فروغ کے طریقوں میں کووڈ 19کے بعد کی دنیا میں آنے والی ضروری تبدیلیوں کا تجزیہ کرنے میں پیش پیش ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تجربات کی بنیاد پر اس طرح کی تجزیاتی مشق میں تعاون کرنے پر خوش ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.