ETV Bharat / state

پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 25 ویں دن مستحکم

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی جاری ہے،کووڈ 19 کے معاملے میں دنیا بھر میں بڑھ رہے ہیں اس کی وجہ سے، خام تیل کی طلب میں نمایاں کمی آئی ہے اور خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 40 ڈالر فی بیرل سے نیچے پہنچ گیا ہے۔ وہیں بھارت میں 25 ویں روز پٹرول وڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Petrol-diesel prices stable for 25th consecutive day
پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 25 ویں دن مستحکم
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 4:53 PM IST

ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 35 روز سے مستحکم ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی تھی۔ تاہم ، بین الاقوامی مارکیٹ میں ، خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یورپ میں مانگ کے سلسلے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق ، دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر رہا۔

کولکاتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.99 روپے فی لیٹر پر رہا۔ چنئی میں ، پیٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔

آئی او سی ایل سے موصولہ معلومات کے مطابق ، آج ملک کے چار بڑے شہرون میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔ (قیمت فی لیٹر ....)

شہر ڈیزل پیٹرول

دہلی 70.46 81.06

ممبئی 76.86 87.74

کولکتہ 73.99 82.59

چنئی 75.95 84.14

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.