بی اے ایم ایس اور بی ایچ ایم ایس کے 17 ڈاکٹروں نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کے اسے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں کووڈ -19 وبا خطرناک حالت میں پہنچ گئی ہے۔ اس کے باوجود امتحان کا انعقاد مناسب نہیں ہوگا۔
ان عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں بی اے ایم ایس / بی ایچ ایم ایس کے ڈاکٹرز کورونا سپاہی کے طور پر پہلی صف میں کھڑے ہیں اور 29 اگست کو مجوزہ امتحان میں اگر وہ حصہ لیں گے تو اس سے انفیکشن کا خطرہ اور بڑھے گا جو طلبا کی صحت کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
عرضی گزاروں کی دلیل ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں اس طرح کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں، اس لئے یہ ہدایت دی جانی چاہئے کہ جب تک کووڈ -19 کے انفیکشن کی حالت بہتر نہیں ہوتی تب تک امتحان کا انعقاد نہ کیا جائے۔
یہ عرضی وکیل الکھ آلوک شریواستو کے ذریعہ دائر کی گئی ہے۔