ETV Bharat / state

Parliament winter session: زرعی قوانین کی منسوخی کا بِل لوک سبھا میں منظور

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس(parliament winter session) کے پہلے دن ہنگامے کے درمیان زرعی قوانین کی منسوخی کا بِل(Farm Laws Repeal Bill) لوک سبھا میں منظور ہوگیا۔ اس دوران کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بِل پر بحث کرنے کا مطالبہ کیا۔

parliament winter session
parliament winter session
author img

By

Published : Nov 29, 2021, 12:44 PM IST

Updated : Nov 29, 2021, 1:20 PM IST

مرکزی وزیر زراعت نریند سنگھ تومر نے گزشتہ ایک برس سے تنازع کے شکار زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا بِل لوک سبھا میں پیش کیا جسے اکثریت کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

زرعی قوانین کی منسوخی کے بل پر کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری(Adhir Ranjan Chowdhury) نے بحث کا مطالبہ کیا لیکن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن کانگریس، ترنمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کسانوں کے مسائل پر لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کانگریس کی پرتیبھا سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دنیشور پاٹل کو رکنیت کا حلف دلایا۔

پرتیبھا سنگھ ہماچل پردیش کے منڈی سے حلقہ پارلیمان سے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئی ہیں جبکہ پاٹل نے مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اسپیکر برلا نے ایوان زیریں کے آٹھ آنجہانی ممبران پارلیمنٹ کے انتقال پر تعزیتی قرار داد پیش کی۔

تقریباً 15 منٹ کی کارروائی کے بعد جیسے ہی وقفہ سوالات شروع ہوا، حزب اختلاف کانگریس، ترنمول کانگریس اور دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے ارکان نے ایوان کے وسط میں پہنچ کر نعرے بازی شروع کردی۔

لوک سبھا اسپیکر نے وقفہ سوالات جاری رکھنے کی کوشش کی تاہم ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

Last Updated : Nov 29, 2021, 1:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.