ETV Bharat / state

فلسطینی سفارتخانہ کے کونسلر فائق حمزہ کا انتقال، جمعیت العلماء نے مدد کی - جمعیت العلماء ہند

نئی دہلی میں واقع فلسطینی سفارتخانہ کے کونسلر فائق حمزہ کا کووڈ 19 کی وجہ سے انتقال کے بعد ہسپتال نے ایمبولینس سروس دینے سے انکار کر دیا گیا تھا جس کے بعد جمیعت کووڈ ہیلپ ٹیم نے تدفین کی ذمہ داری ادا کی۔

Jamiat Ulema-e-Hind
Jamiat Ulema-e-Hind
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 10:30 PM IST

فلسطینی سفارت خانے کے کونسلر فائق حمزہ کا دہلی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا ان کی عمر 63 سال تھی۔ ان کی تدفین دہلی گیٹ قبرستان میں ہوئی جس کی ذمہ داری جمعیت کووڈ ہیلپ ٹیم نے انجام دی۔

فلسطینی سفارتخانہ کے کونسلر فائق حمزہ کا انتقال

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جمعیت العلماء ہند کی آپریشن ٹیم کی سرپرستی کر رہے مولانا ضیاء اللہ قاسمی سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ فائق حمزہ کا انتقال 21 اپریل کو ہوا تھا، بھارت میں ان کے اہلخانہ موجود تھے لیکن ان کی تدفین کیسے اور کہاں ہو یہ بڑا مسئلہ تھا اور ہسپتال نے انہیں ایمبولینس خدمات دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ چنانچہ اس کے حل کے لیے سفارت خانے کے میڈیا ایڈوائزر عبدالرازق نے جمعیت العلماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمود مدنی سے رابطہ کیا۔

مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر جمیعت کی پوری ٹیم نے اس عمل کو انجام دیا ان کی لاش کو ہسپتال سے مولانا عظیم اللہ صدیقی اور ماسٹر شفیع اللہ نے ایمبولینس کے ذریعے دفتر پہنچایا وہیں نماز جنازہ مولانا کلیم الدین قاسمی کی امامت میں ادا کی گئی۔ اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو دہلی گیٹ قبرستان لایا گیا جہاں انہیں باضابطہ فلسطینی چادر اور جھنڈے میں لپیٹ کر دفن کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.