واشنگٹن: جاپان کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ناومی اوساکا گزشتہ 12 ماہ میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں اور انہوں نے ایک سال میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے کا روس کی ماریا شاراپووا کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔
امریکہ کی دنیا کے مشہور میگزین فوربس کے مطابق 22 سالہ اوساکا نے گزشتہ 12 ماہ میں انعامی رقم اور اشتہارات سے تین کروڑ 74 لاکھ ڈالر کمائے جو امریکہ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز سے 14 ملین ڈالر زیادہ ہیں۔
اوساکا سے پہلے روس کی ماریا شاراپووا کے نام 12 ماہ میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی خاتون کھلاڑی کا ریکارڈ تھا۔ انہوں نے 2015 میں دو کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی کمائی کی تھی۔
اوساکا نے 2018 میں یو ایس اوپن اور 2019 میں آسٹریلین اوپن کا خطاب جیتا تھا۔38 سال کی سرینا گزشتہ چار سال تک دنیا کی سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی خاتون کھلاڑی رہی تھیں جبکہ اس سے پہلے شاراپووا کے نام پانچ سال تک یہ ریکارڈ درج تھا۔
جاپان کی اوساکا جب ایک سال کی تھیں تب سرینا نے 1999 میں اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا تھا۔اس کے 19 سال بعد اوساکا نے سرینا کو یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست دی تھی اور اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا تھا۔
اوساکا سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں 29 ویں نمبر پر ہیں جبکہ سرینا 33 ویں نمبر پر ہیں۔سال 2016 کے بعد سے یہ پہلی بار ہے جب دو خواتین کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ٹاپ 100 کھلاڑیوں میں جگہ بنائی ہے۔
سرینا گزشتہ چار سال میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سرفہرست خاتون کھلاڑی رہی ہیں اور ان کی کمائی 18 کروڑ ڈالر سے 29 کروڑ ڈالر کے درمیان رہی ہے۔23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن 38 سالہ سرینا نے اپنے کیریئر میں اشتہارات سے تقریبا 30 کروڑ ڈالر کی کمائی کی ہے۔
اوساکا سب سے زیادہ آمدنی والی خاتون کھلاڑی بنیں
جاپان کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ناومی اوساکا گزشتہ 12 ماہ میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں اور انہوں نے ایک سال میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے کا روس کی ماریا شاراپووا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔