ETV Bharat / state

شیام لال کالج میں قومی ویبنار کا اہتمام - پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے مہارت کو بہتر بنانے پر توجہ دی

دہلی میں واقع شیام لال کالج میں اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کے تعاون سے قومی ویبنار کا اہتمام کیا گیا۔ اس ویبنار میں روزگار کے مواقع پر روشنی ڈالی گئی۔

organized a national webinar at shyam lal college in delhi
شیام لال کالج میں قومی ویبنار کا اہتمام
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 5:42 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے دوارکاپوری میں واقع شیام لال کالج کے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر نے آئی کیو اے سی کے تعاون سے ایک قومی ویبنار کا اہتمام کیا۔ ویبنار کا مرکزی خیال تھا 'کاروباری کامیابی: تناظر اور تجاویز۔ اس ویبنار کے کلیدی اسپیکر بی ایس ای انسٹی ٹیوٹ لمیٹڈ کے نائب صدر پلک بھٹاچاریہ تھے۔

organized a national webinar at shyam lal college in delhi
شیام لال کالج میں قومی ویبنار کا اہتمام

شیام لال کالج کے پرنسپل ربی نارائن نے تمام معززین کو ویبنار میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے شرکاء کو دیانتداری کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی اور پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے مہارت کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔

ڈاکٹر کویتا اروڑا، کنوینر سینٹر برائے اسکل ڈویلپمنٹ نے پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت کے بارے میں وضاحت کی۔

انہوں نے شرکاء کو سی ایس ڈی کی مختلف سرگرمیوں سے بھی تعارف کرایا۔ آئی کیو اے سی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کشا تیواری نے کالج میں آئی کیو اے سی کے کردار اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کی۔

دہلی میں 7 ستمبر سے میٹرو کا آغاز

چیئرمین مسٹر بھٹاچاریہ نے اعلیٰ روزگار کے مواقع کے لیے تین اہم نکات رویہ، مہارت اور علم پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر کویتا اروڑا نے سی ایس ڈی کے زیر اہتمام اسکل ڈیولپمنٹ کورس کے بارے میں جانکاری دی اور شکریہ کے ساتھ ویبنار کا اختتام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.