وقفہ صفر کے دوران راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے زرعی بلز کے تعلق سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم ایس پی کے قواعد کو وقتاً فوقتاً سی 2 سوامی ناتھن فارمولہ کے تحت طئے کیا جائے۔
انہوں نے ایک اور تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ نجی شعبہ حکومت کی جانب سے طئے شدہ کم از کم قیمت سے بھی کم قیمت میں اشیا خوردونوش کی خریداری نہ کرسکیں۔