ETV Bharat / state

مدارس میں مہابھارت اور رامائن پڑھانے کی حقیقت کیا ہے؟

ایسی اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ مدارس میں اب مہابھارت اور رامائن کی بھی تعلیم دی جائے گی۔ اس طرح نئی تعلیمی پالیسی کے تحت بعض لوگوں کے خدشات میں مزید اضافہ ہوگا۔ لیکن مرکزی حکومت نے ان افواہوں کو سرے سے خارج کردیا ہے۔

oppose to teaching Mahabharata and Ramayana in Madras
مدراس میں مہابھارت اور رامائن پڑھانے کی مخالفت
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 5:01 PM IST

Updated : Mar 3, 2021, 7:04 PM IST

مرکزی حکومت کے ایک اور اقدام کی وجہ سے تنازع کھڑا ہوگیا ہے جس کے تحت 100 مدارس کے نئے نصاب میں رامائن اور مہابھارت سے متعلق مضامین کو شامل کیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام پر مختلف مسلم اسکالرز اور علمائے کرام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے کسی بھی عمل کی مخالفت کرنے اور اس کی سخت تنقید کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ سے منظور شدہ تقریباً ایک سو مدارس میں اس کا نفاذ عمل میں آئے گا۔ وہیں، مرکزی اطلاعات و نشریات کی وزارت کی میڈیا یونٹ پی آئی بی (پریس انفارمیشن بیورو) نے اس طرح کی خبروں کی تردید کی ہے۔

پی آئی بی کے مطابق مدارس میں رامائن اور مہابھارت پڑھائے جانے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے اور حقیقت کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

این آئی او ایس سے منظورہ مدارس کے نصاب میں اسپیشل پرویژن فار کوالیٹی ایجوکیشن آف مدارس کے تحت مختلف مضامین کو شامل کیا جائے گا جبکہ اس کے نفاذ میں کسی قسم کی کوئی متعین گائیڈ لائن نافذ نہیں ہے۔ وہیں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ، مزید 500 مدارس کو منظوری دینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2021, 7:04 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.