ETV Bharat / state

Manipur Violence اپوزیشن جماعتوں کی صدر جمہوریہ سے منی پور معاملے میں مداخلت کی اپیل - منی پور تشدد معاملہ

حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد 'انڈیا' میں شامل سیاسی پارٹیوں کے 21 ارکان پارلیمنٹ آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ اس دوران صدر جمہوریہ کو منی پور کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ تمام 21 ممبران پارلیمنٹ حال ہی میں منی پور کا دورہ کر کے واپس آ چکے ہیں۔

منی پور تشدد پر اپوزیشن اتحاد انڈیا کے رہنما آج صدر جمہوریہ سے ملاقات کریں گے

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 10:39 AM IST

Updated : Aug 2, 2023, 2:44 PM IST

نئی دہلی: نئی دہلی، 2 اگست (یو این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے ایک وفد نے منی پور کی صورتحال پر آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور منی پور کے معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے محترمہ مرمو سے ملاقات کے بعد یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ منی پور جل رہا ہے اور وہاں کی صورتحال بہت نازک ہے لیکن حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد انڈیا کے نمائندوں نے 29 اور 30 ​​جولائی کو منی پور کا دورہ کیا تاکہ وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس دوران اپوزیشن انڈیا کے وفد نے متاثرین اور خاص طور سے برہنہ پریڈ معاملے کی متاثرہ خواتین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے موقف کو سنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہاں ریلیف کیمپوں میں لوگوں کو کافی تکلیف ہو رہی ہے اس لیے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: Nuh Violence ہریانہ کے آٹھ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، کئی علاقوں میں انٹرنیٹ بند، آج ہندو تنظیموں کی پنچایت

وفد نے ملاقات کے دوران صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا اور کہا کہ مودی حکومت منی پور کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہی ہے، اس لیے صدر کو اس معاملے میں فوری مداخلت کرنی چاہیے اور وہاں امن کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے چاہئے۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 2, 2023, 2:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.