دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کسی حکومت کا نام لئے بغیر سنگین الزام عائد کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیسے اور رسائی والوں کو سرکاری نوکریاں مل رہی ہیں۔
کیجریوال نے پیر کے روز ٹوئٹ کرکے کہا کہ بے روزگاری انتہا پر ہے گوا کے نوجوانوں کو نوکری نہیں مل رہی ہے سرکاری نوکریاں صرف پیسے والوں اور اونچی پہنچ والوں کے لئے ہے، انہوں نے کہا کہ ان معاملوں پر گوا کے عوام سے بات چیت کرنے کے لئے گوا آرہا ہوں۔
- واضح رہے کہ گوا کے ساتھ ساتھ پنجاب، اتراکھنڈ اور اترپردیش پانچ ریاستوں میں اگلے برس انتخابات ہونے والے ہیں۔
مزید پڑھیں:کانگریس پارٹی نے پنجاب میں نئی تاریخ رقم کی: قومی ترجمان
ان ریاستوں میں عام آدمی پارٹی اسمبلی کے انتخابات لڑنے جارہی ہے۔ یہاں عوامی اجلاس اور دورے کے لئے پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال کی مانگ ابھی سے بڑھ گئی ہے۔ ان تمام ریاستوں کے پارٹی کے افسران اپنے یہاں کسی نہ کسی ذریعے سے کیجریوال کو بلانا چاہ رہے ہیں۔