ETV Bharat / state

فزیکل کوچز اور اسپورٹس ٹرینر کے لئے آن لائن ٹریننگ شروع

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 5:58 PM IST

Updated : Nov 3, 2020, 7:58 PM IST

فزیکل ٹیچر اور کھیلوں کے کوچوں کے لیے ملک بھر سے آن لائن 'ٹرینڈ دی ٹرینر' پروگرام کی شروعات ہوگئی ہے ۔

فزیکل کوچز اور اسپورٹس ٹرینر کے لئے آن لائن ٹریننگ  شروع
فزیکل کوچز اور اسپورٹس ٹرینر کے لئے آن لائن ٹریننگ شروع

فزیکل ایجوکیشن اور کھیلوں کی ترقی کے لئے مستقل طور پر کام کرنے والی تنظیم 'فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا' (پیفی) نے وزارت یوتھ افیئر اینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے فزیکل ٹیچر اور کھیلوں کے کوچوں کے لیے ملک بھر سے آن لائن 'ٹرینڈ دی ٹرینر' پروگرام کی شروعات کی ہے۔

پروگرام کے آغاز میں حکومت ہند کے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ارون یادو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ارون یادو نے کہا کہ 'وزارت یوتھ افیئر اینڈ اسپورٹس کے تعاون سے نوجوان کھلاڑی بھارت کو کھیلوں کا سپر پاور ملک بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں زمینی سطح پر کھلاڑیوں کو بہتر ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ اس تعلق سے پیفی جیسے ادارے قابل تحسین کام کر رہے ہیں۔’

پیفی کے قومی سکریٹری پیوش جین نے کہا کہ 'کھیلوں کی تربیت اور تدریسی سرگرمیاں گذشتہ سات ماہ سے کورونا کی وجہ سے بند ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے ہم مختلف کھیلوں کے کوچوں، فزیکل ٹیچرز کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔'

ڈاکٹر جین نے بتایا کہ 'آن لائن 'ٹرینڈ دی ٹرینر' پروگرام 11 نومبر تک روزانہ دو سیشنوں میں منعقد ہوگا۔ اس پروگرام میں کھیل کے تجربہ کار ماہرین اور ملک کے فزیکل ماہرین تعلیم کھیلوں کے کوچوں کو معلومات فراہم کریں گے۔'

Last Updated : Nov 3, 2020, 7:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.