ETV Bharat / state

دہلی میں ایک کلو ہیروئن برآمد، اسمگلر گرفتار

دہلی پولیس کرائم برانچ (نارکوٹکس) کے ڈپٹی کمشنر چنموئے بسوال نے جمعہ کےروزبتایا کہ ملزم اروند کمار سنگھ (51) کو بھلسوا علاقے سے گرفتار کیا۔ اس سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 1.5 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 10:20 PM IST

دہلی پولیس نے منشیات کی بین ریاستی اسمگلنگ کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔

دہلی پولیس کرائم برانچ (نارکوٹکس) کے ڈپٹی کمشنر چنموئے بسوال نے جمعہ کےروزبتایا کہ ملزم اروند کمار سنگھ (51) کو بھلسوا علاقے سے گرفتار کیا۔ اس سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 1.5 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت کے علاقے براڑی کی آئی پی سی کالونی کا رہنے والا اروند اترپردیش کے بریلی سے ہیروئن لاتا تھا اور دہلی میں منشیات کے عادی افراد کو فروخت کرتا تھا۔

بسوال نے بتایا کہ سوروپ نگر تھانہ علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔ اس بنیاد پر پولیس نے اسے روکا اور بھلسوا روڈ پر موٹر سائیکل پر جا رہے اروند کی تلاشی لی اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث دیگر افراد کی تلاش کر رہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.