ETV Bharat / state

ICAS Officers Meet Murmu انڈین سول اکاؤنٹس سروس کے افسران نے دروپدی مرمو سے ملاقات کی

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 2:17 PM IST

راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے انڈین سول اکاؤنٹس سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'آئی سی اے ایس افسران ملک کی مالیاتی انتظامیہ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ instrumental role of ICAS in financial administration

انڈین سول اکاؤنٹس سروس کے افسران نے دروپدی مرمو سے ملاقات کی

نئی دہلی: انڈین سول اکاؤنٹس سروس (2018-2021 بیچ) کے افسران نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدر دروپدی مرمو نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی مالیاتی انتظامیہ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ نوجوان سول سرونٹ کے طور پر ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوامی حکمرانی میں بہترین کارکردگی کے لیے کوششیں کریں گے اور آئین میں درج اقدار کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جس ادارے یا محکمے میں تعینات ہوں، انہیں اپنی ملازمت کے مقصد سے آگاہ ہونا چاہیے۔ اس عمل کی پیروی کرتے ہوئے مقصد ضائع نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ عوامی بہبود اور ملک کی جامع ترقی کے مقصد کے ساتھ کام کریں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈین سول اکاؤنٹس سروس نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اکاؤنٹنگ کے عمل اور اکاؤنٹنگ رپورٹس حکومت میں مالی جواب دہی کو یقینی بنانے اور عوامی نظم و نسق میں شفافیت لانے کا ایک ذریعہ بنیں۔ پبلک فنانشل مینجمنٹ کا ایک مضبوط نظام ملک میں مساوی اور جامع ترقی کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔ ملک میں پبلک فنانشل مینجمنٹ کے کلیدی محرک کے طور پر انڈین سول اکاؤنٹس سروس کے افسران سے توقع ہے کہ وہ ایسے نظاموں کو ڈیزائن، تیار اور نافذ کریں جو بین الاقوامی سطح پر بھی ایک ماڈل بن جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: NDRI Convocation ملک کی ترقی میں طلباء کا اہم تعاون کی توقع، طلبا نیا سیکھنے کی کوشش کریں، مرمو

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ آٹومیشن اور ٹکنالوجی کے استعمال نے ملک میں حکمرانی کا نمونہ بدل دیا ہے۔ ہم نے حکمرانی کے نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن اور آن لائن خدمات کی فراہمی سے عوامی انتظامیہ میں شفافیت اور جواب دہی میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ نئے اکاؤنٹنگ سافٹ ویئرز اور کلاؤڈ اسٹوریج ٹیکنالوجیز کی آمد کے ساتھ، اکاؤنٹنگ کے عمل کو زیادہ ہموار اور درست بنانے کی زیادہ گنجائش ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.