نئی دہلی: کانگریس کی طلبہ ونگ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین (این ایس یو آئی) نے دہلی یونیورسٹی کیمپس اور مختلف کالجوں میں داخلہ لینے کے واسطے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے طلبہ کی مدد کے لیے ایک ہیلپ لائن شروع کی ہے۔ helpline for students at Delhi University
این ایس یو آئی دہلی کے صدر کنال سہراوت اور طلبہ ونگ کے دیگر قائدین نے یہاں قومی دفتر میں ہیلپ لائن نمبر جاری کیا۔ اس کے ساتھ ہی ممبر شپ مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: MJP Rohilkhand University launches helpline for students: روہیل کھنڈ یونیورسٹی نے طالب علموں کے لئے ہیلپ لائن جاری کیا
سہراوت نے کہا کہ کوئی بھی طالب یا طالبہ داخلہ سے متعلق کسی بھی مسئلے کے لیے اسٹوڈنٹ ممبرشپ ہیلپ لائن نمبر 9268030030 پر رابطہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہیلپ لائن کے ذریعے سی ای ٹی آن لائن داخلہ کے مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔
یو این آئی