ETV Bharat / state

ناردرن ریلوے نے اولمپئن سشیل کمار کو معطل کیا - urdu news delhi

دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم میں پہلوان ساگر ڈھنکر کے قتل کے بعد سے فرار اولمپئن پہلوان سشیل کمار کو دہلی پولیس کے ذریعے گرفتار کئے جانے کے بعد ناردرن ریلوے نے معطل کر دیا ہے۔

northern railway suspended olympian wrestler sushil kumar
ناردرن ریلوے نے اولمپئن سشیل کمار کو معطل کیا
author img

By

Published : May 25, 2021, 8:17 AM IST

ناردرن ریلوے کے سی پی آر او دیپک کمار کے مطابق سشیل کمار ناردرن ریلوے میں سینئر کمرشیل مینیجر کے عہدہ پر فائز تھے۔ انہیں 23 سالہ پہلوان ساگر رانا کے قتل کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد ریلوے نے یہ کارروائی کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ انسپکٹر شیو کمار، انسپکٹر کرم ویر اور اے سی پی اوتار سنگھ کی سربراہی میں خصوصی سیل نے دہلی کے منڈکا سے سشیل کمار اور اجے کو کل گرفتار کیا تھا۔

اس سے قبل دہلی کی روہنی عدالت نے سشیل کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ ان دونوں ملزموں کو 23 سالہ ساگر رانا کے قتل کے سلسلے میں اتوار کی صبح دہلی کے منڈکا علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں پہلوان سشیل کمار کے ساتھی اجے عرف سنیل بھی شامل ہیں۔ سشیل پہلوان پر ایک لاکھ کا انعام جبکہ اجے پر 50،000 روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ پولیس نے دونوں کے خلاف لک آوٹ نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ 4 مئی کی شب دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم کمپلیکس میں سشیل کمار اور کچھ دوسرے پہلوانوں سے جھگڑا ہوا تھا، اس واقعے میں پہلوان ساگر دھنکر کی موت ہو گئی تھی۔

اسی دوران ساگر کے دوست سونو اور امت کمار زخمی ہوگئے، جس میں سشیل کمار کو ملزم بنایا گیا ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے سشیل کمار اور 6 دیگر افراد کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ریسلر سشیل کمار گرفتار

دہلی پولیس نے اس معاملے میں دفعہ 302 قتل، دفعہ 308 غیر ارادتاً قتل، دفعہ 325، دفعہ 323، دفعہ 341 اور دفعہ 506 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.