کمشنر کے ٹویٹ آنے کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جئے پرکاش نے کہا کہ کارپوریشن کے اندر سب ٹھیک ہے۔
یہ معاملہ تب در پیش آیا ہے جب ورشا جوشی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک خاتون کانسلر نے خواتین کے تحفظ کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا اور جس کے جواب میں ورشا جوشی نے ٹویٹ کیا۔
ورشا جوشی نے ٹویٹ کرکے لکھا تھا کہ میں خود کو کارپوریشن کے دفتر کے اندر محفوظ محسوس نہیں کرتی ہوں۔ یہاں پر لوگ ایک دوسرے کو گھورتے رہتے ہیں۔
دراصل، شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کی خاتون کانسلر نے ٹویٹ کیا تھا جس میں کمشنر ورشا جوشی کو ٹیگ کیا گیا تھا۔
خاتون کانسلر نے ٹویٹ کیا تھا کہ میرے علاقے میں ایسے غیرسماجی عناصر موجود ہیں جس کی وجہ سے خواتین کا گھر سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا ہے۔جب بھی خواتین گھروں سے باہر نکلتی ہیں تو یہ غیرسماجی عناصر خواتین کو بری نظر سے دیکھتے ہیں۔
اس ٹویٹ کے جواب میں ہی ورشا جوشی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ حالت صرف آپ کے علاقے میں نہیں بلکہ تمام شمالی بھارت کے حالات ہی ایسے ہیں۔'
اس پورے معاملے میں ای ٹی وی کی ٹیم نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جئے پرکاش سے بات کی انہوں نے کہا کہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے دفتر کا ماحول بالکل گھر جیسا ہے۔
ورشا جوشی نے ایسا ٹویٹ کیوں کیا ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ ہم پورے معاملے پر توجہ دے رہے ہیں، لیکن شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں ماحول کافی اچھی ہے۔ سب لوگ مل کر کام کر رہے ہیں اور سب لوگ ایک دوسرے کی حفاظت کا دھیان کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'جہاں تک پورے شمالی بھارت کی بات ہیں تو بھارتی جنتا پارٹی خواتین کی عزت کرتی ہے اور خواتین کے لیے کام کرتی ہے۔خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بی جے پی کی حکومت نے جتنا کام کیا ہے، پچھلی حکومت نے نہیں کیا ہے۔'