ETV Bharat / state

جہانگیر پوری انہدامی کارروائی پر ایم سی ڈی میئر کا بیان - شمالی ایم سی ڈی کے میئر راجہ اقبال سنگھ

شمالی ایم سی ڈی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے کہا کہ جہانگیر پوری میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس وقت صرف اور صرف غیر قانونی طور پر بنائی گئی کباڑ کی دکانوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ Anti Encroachment Drive in Jahangirpuri

انہدامی کارروائی پر ایم سی ڈی میئر کا بیان

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 12:48 PM IST

Updated : Apr 20, 2022, 1:39 PM IST

جہانگیر پوری میں تشدد کے بعد سامنے آنے والی غیر قانونی تجاوزات کی تصویروں کو لے کر ایک بڑے تنازع کے درمیان آج میونسپل کارپوریشن جہانگیر پوری میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کی کارروائی کر رہی ہے۔ اس معاملے پر نارتھ ایم سی ڈی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے کہا کہ جہانگیر پوری میں کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس وقت صرف اور صرف غیر قانونی طور پر بنائی گئی کباڑ کی دکانوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے حوالے سے میئر نے کہا کہ ہم عدالت کے احکامات کا احترام کرتے ہیں اور ان پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اب تک صرف ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ North MCD Mayor Raja Iqbal Singh on Anti Encroachment Drive

شمالی ایم سی ڈی کے میئر راجہ اقبال سنگھ

بی جے پی کی حکمرانی والی شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے "غیر قانونی قبضہ ہٹانے کا ایکشن پروگرام" طے کیا ہے، جس کے تحت جہانگیر پوری کے علاقے میں بدھ اور جمعرات (20-21 اپریل) کو غیر قانونی تعمیرات ہٹائی جائیں گی۔جہانگیرپوری وہی علاقہ ہے جہاں فریقین کے درمیان مذہبی جلوس کے دوران گذشتہ ہفتہ تشدد ہوا تھا۔این ڈی ایم سی نے مہم کے دوران "امن و امان کو برقرار" کے لیے دہلی پولیس سے 400 اہلکاروں کو بھی طلب کیا ہے۔NDMC to Launch two-Day Anti-Encroachment Drive in Jahangirpuri

شمال مغربی ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو لکھے ایک خط میں این ڈی ایم سی نے کہاکہ "خصوصی مشترکہ تجاوزات ہٹانے کا ایکشن پروگرام جس میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ، لوکل باڈی، پولیس اور ورکس/مینٹیننس ڈپارٹمنٹ، محکمہ صحت، محکمہ صفائی، نارتھ ڈی ایم سی کے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ اور انفورسمنٹ سیل کو جہانگیری پوری علاقے میں مقرر کیا جانا ہے۔ "اس لیے آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کم از کم 400 پولیس اہلکار بشمول لیڈی پولیس/ آؤٹر فورس فراہم کریں۔16 اپریل کو دہلی کے جہانگیر پوری میں ایک مذہبی جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں آٹھ پولیس اہلکار اور ایک عام شہری سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Apr 20, 2022, 1:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.