نوئیڈا پولیس نے سٹی کیلیفورنیا نام کے ایک گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ نوئیڈا میں بیٹھ کر امریکی شہریوں کو دھوکہ دینے والے ایک بڑے گینگ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ پولیس نے اس گروہ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، مائیکرو چپس، ڈیبٹ کریڈٹ کارڈ، رقم اور تمام حساس دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔
یہ گروہ فرضی کال سینٹر (Fake call centre busted in Noida) چلا رہا تھا اور امریکی شہریوں کو منشیات کے کارٹل میں پھنسانے کی دھمکی دیتا تھا اور ان سے جبری وصولی کر رہا تھا۔ یہی نہیں لوگوں کو سوشل سیکورٹی ختم کرنے کی دھمکی دے کر اور گوگل گفٹ کارڈز کا لالچ دے کر دھوکہ دیا جا رہا تھا۔
نوئیڈا کے کوتوالی سیکٹر-58 پولیس نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ امریکی شہریوں کو منشیات فروش (ڈرگ کارٹیلس) میں پھنسانے والے گروہ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ لوگ سوشل سیکورٹی کے نام پر دھوکہ دے کر گوگل گفٹ کارڈ لے رہے تھے۔ سارا کاروبار آن لائن ہو رہا تھا۔ بڑی تعداد میں کمپیوٹر اور سامان برآمدنوئیڈا اے ڈی سی پی رن وجے نے بتایا کہ اس گینگ سے 10 کمپیوٹرز (سی پی یو، مانیٹر، ماؤس، کیبل)، 1 لیپ ٹاپ، 1 پرنٹر، 10 ہیڈ فون، 1 راؤٹر، 4 ہارڈ ڈسک، 16 ریم، 1 کیبل ٹیسٹر، اپٹیکنومارٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے 99 لیٹر پیڈ ضبط کیے ہیں۔ مختلف کمپنیوں کے 41 دستاویزات اور 6 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ وہیں گرفتار ملزمین کے نام سمیت تیاگی، ارون چوہان ،وشال تو مر، راحت علی، کیشو تیاگی، سنیل برما، پرشانت لکھیرا اور ستیندر لکھیرا ہیں۔