مرکزی وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے کہا کہ تمل ناڈو میں 84 فیصد، تلنگانہ میں 79 فیصد، دہلی میں 63 فیصد، اترپردیش میں 59 فیصد، آندھراپردیش میں 61 فیصد کیسز کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔
لو اگروال نے کہا کہ 4291 کورونا مثبت کیسز کا تعلق مرکز کے اجتماع سے ہے جبکہ یہ سارے ملک کے معاملات کا تقریباً تیس فیصد حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں تقریباً 40 ہزار تبلیغی ارکان کو کورنٹائن کیا گیا ہے جبکہ سارا ملک اس وبا کے خلاف متحدہ طور پر جدوجہد کر رہا ہے۔
جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ ملک میں 991 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد کل تعداد 14,378 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 480 ہوگئی ہے۔