ETV Bharat / state

Threat Calls to Nitin Gadkari گڈکری کے دفتر کو دھمکی آمیز کال موصول - نتن گڈکری دھمکی آمیز فون

ہفتہ کے روز بھتہ خوری اور جان سے مارنے کی دھمکیوں بھرے فون کالز موصول ہونے کے بعد ناگپور پولیس نے مرکزی وزیر نتن گڈکری کے دفتر اور گھر کے ارد گرد سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ Ransom calls to Nitin Gadkari Office

ا
1
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 4:19 PM IST

ناگپور (مہاراشٹر): مرکزی وزیر نتن گڈکری کے ناگپور میں واقع دفتر کو ہفتہ کے روز تین دھمکی آمیز کال موصول ہوئیں۔ ناگپور پولیس ذرائع کے مطابق، دفتر کو صبح 11.30 اور 11.40 پر کال موصول ہوئی۔

ڈی سی پی ناگپور راہل مدانے نے نامہ نگاروں کو تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’تین فون کالز آئے تھے۔ تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اور ہماری کرائم برانچ ’سی ڈی آر‘ پر کام کرے گی، سبھی زاویوں سے تجزیہ جاری ہے۔ سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر گڈکری کے پروگرام کے مقام پر بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔‘‘

اطلاعات کے مطابق دھمکی آمیز کالز میں ایکسٹارشن کا مطالبہ کرنے کے علاوہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ناگپور پولیس نے مرکزی وزیر کے دفتر کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ جیسے ہی کال موصول ہوئی، گڈکری کے دفتر نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی جس کے فوراً بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔

مزید پڑھیں: Nitin Gidkari Health Condition سلی گوڑی میں نتن گڈکری کی طبیعت اچانک بگڑی، وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے خبر لی

سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نت گڈکری اس وقت مکر سنکرانتی کا تہوار منانے کے لیے ناگپور میں موجود ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے گریٹر نوئیڈا میں آٹو ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا۔ تقریب کے دوران، گڈکری نے کہا تھا کہ ہندوستان جلد ہی عالمی سطح پر آٹوموبائل بنانے والا تیسرا سب سے بڑا ملک بننے کے لیے تیار ہے، اور 7.5 لاکھ کروڑ کی آٹوموبائل انڈسٹری میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ 50 لاکھ کروڑ روپے مارکیٹ کا احاطہ کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.