اس دوران انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 'ہم کووِڈ-19 کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے اور اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں'۔
ڈی ایم نے بتایا کہ ضلع میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 48 افراد میں سے چھ مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
سرکاری اسکیم کے تحت 11853 رجسٹرڈ لیبر کے کھاتوں میں 1000 کی مالی مدد دی گئی ہیں، اسی طرح اتھارٹی بلدیہ اور نگر پنچایت سے باہر کے 1750 مزدوروں اور منریگا کے 1076 مزدوروں کو مالی مدد مہیا کرائی گئی ہے۔ اس مہلک بیماری سے لڑنے کے لئے محکمہ صحت کی پوری تیاری ہے اور تمام ضروری سامان موجود ہے۔
پریس کانفرنس میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اے پی چترویدی اور ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل دوہرے بھی موجود تھے۔
ای ایم او چترویدی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضلع میں زراعت کے لیے کام آنے والے تمام فرٹیلائزرز اور زرعی دوائیوں کی دکانیں کھلی رہیں گی اور ایڈ منیسٹریشن کی گائیڈ لائن کی بنیاد پر تمام افسران، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، ایس ڈی ایم اور اسسٹنٹ پولیس کمشنر کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔
سبھی کسان سوشل ڈسٹنس کے ذریعے اپنا زرعی کام جاری رکھیں گے۔ ضلع کے تمام کسان اپنی ربیع کی فصل کی کٹائی اور زرعی کاموں میں زرعی آلات کا استعمال کر سکیں گے۔
فصل کٹائی کے لیے 19 کمبائن مشین کسانوں کو دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اسی طرح بھوسہ بنانے کی بھی 51 مشینیں مہیا کرائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ نوئیڈا میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کافی ناراض تھے، جس کے باعث سابق ڈی ایم بی این سنگھ کا تبادلہ کردیا گیا۔
وہیں چیف میڈیکل آفیسر بھارگو کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ پر چترویدی کو چیف میڈیکل آفیسر بنایا گیا ہے۔