واضح رہے کہ آج شرجیل امام کی عدالتی تحویل کی مدت ختم ہورہی تھی ۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ گرموہنا کور کی عدالت میں پیش کیا ۔
واضح رہے کہ شرجیل امام پر تشدد بھڑکانےکا الزام عائد ہے ۔ شرجیل امام کو شاہین باغ میں قابل اعتراض بیان دینے کے معاملہ میں بہار کے جپان آباد سے گرفتار کیا گیا تھا ۔
گذشتہ 12 فروری کو شاہین باغ میں قابل اعتراض بیان دینے کے معاملے شرجیل امام کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا تھا ۔
پولیس کے مطابق جامعہ معاملہ کے جانچ کے دوران ایک ملزم نے کہا کہ وہ نے شرجیل امام کے بیان سے متاثر ہوکر تشدد کے واقعہ کو انجام دیا تھا -