ETV Bharat / state

محلہ کلینک: ڈاکٹرز کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں - دہلی حکومت

محلہ کلینک میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 'کلینک میں ماسک اور سینیٹائزر تک نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ اپنے ہاتھوں کو کیسے صاف رکھیں گے۔ جب ڈاکٹر محفوظ نہیں رہیں گے تو وہ مریضوں کا علاج کس طرح کرسکیں گے؟'

محلہ کلینک: ڈاکٹرز کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں

author img

By

Published : Mar 29, 2020, 8:36 PM IST

کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے حکومت لاک ڈاؤن اور بہتر علاج کے لئے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کا دعوی کر رہی ہے۔

دہلی حکومت کے 'محلہ کلینک' میں تعینات ڈاکٹرز کو پچھلے 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ جس کی وجہ سے مشکل کی اس گھڑی میں اپنی ذمہ داری نبھانے میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محلہ کلینک: ڈاکٹرز کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں
محلہ کلینک: ڈاکٹرز کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں

دہلی میں فی الحال 450 محلہ کلینک ہے۔ محلہ کلینک اس مقصد کے لئے کھولے گئے تھے کہ لوگوں کو زکام، نزلہ ، بخار اور دیگر معمولی بیماریوں کے لئے دور دراز کے اسپتالوں میں نہ جانا پڑے۔ یہ منصوبہ بھی کافی حد تک کامیاب رہا۔

لیکن کبھی کبھی ادویہ کی قلت اور ملازمین کی تنخواہ نہ ملنے کی شکایات آتی رہتی ہیں۔

ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر پونت کے مطابق 'اب ان دنوں جب ڈاکٹرز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ایسے میں محلہ کلینک میں تعینات ڈاکٹرز کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔

محلہ کلینک میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'کلینک میں ماسک اور سینیٹائزر تک نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ اپنے ہاتھوں کو کیسے صاف رکھیں گے۔ اس کے باوجود ان کے پاس کورونا سے بچنے کے لئے کٹ دستیاب نہیں ہے۔ جب ڈاکٹر محفوظ نہیں رہیں گے تو وہ مریضوں کا علاج کس طرح کرسکیں گے؟'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.