ETV Bharat / state

نئی دہلی: علامہ اقبالؒ نے شاعری سے عوام کو بیدار کیا

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 11:23 AM IST

علامہ اقبالؒ کی شاعری اور نظریات خوابیدہ ذہنوں کو بیدار کرتے ہیں۔ علامہ اقبالؒ کی یاد میں پروگرام منعقد کرنے کا واحد مقصد علامہ اقبالؒ کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فکر وخیال کو نئی نسل تک پہنچانے اور اس پر عمل پیرا ہونا ہے۔

علامہ اقبال نے شاعری سے عوام کو بیدار کیا

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش اور عالمی یوم اردو کے مناسبت سے عام آدمی پارٹی مائنارٹی ونگ دہلی پردیش کے تحت حاجی اکرام والی گلی نمبر 5 چوہان بانگر میں اردوڈے منایا گیا جس کے کنوینر عام آدمی پارٹی کے لیڈر عمران حسین تھے۔ نظامت کے فرائض مطلوب رعنا نے انجام دیے۔

اس موقع پر دہلی اقلیتی کمیش کے چیئرمین ذاکر خان دہلی مائناریٹی ونگ کے چیئرمین حاجی محمد یونس، ڈاکٹر پرویز میاں، حاجی رئیس، حاجی افضال، انل کمار جین اور اختر صدیقی وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر حاجی محمد یونس نے علامہ اقبال کی شاعری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی شاعری اور نظریات خوابیدہ ذہنوں کو بیدار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج جو پروگرام منعقد کیا گیا ہے اس کا واحد مقصد علامہ اقبال کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فکر وخیال کو نئی نسل تک پہنچانے اور اس پر عمل پیرا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کی شاعری بنیادی طور پر حرکت وعمل اور مسلسل جدوجہد کا مطالبہ کرتی ہے۔ ڈاکٹر پرویز میاں نے علامہ اقبال کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے قلم میں وہ تاثیر تھی کہ انہوں نے انگریزوں سے ملک کو آزاد کرایا بلکہ نوجوان نسل میں روح پھونکنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عام آدمی پارٹی لیڈر عمران حسن نے کہا کہ عام آدمی پارٹی مائنارٹی ونگ نے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے مجاہدین آزادی پر پروگرام منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کی ستائش دہلی شہر میں ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.