ETV Bharat / state

نفسیاتی مریضوں کے ساتھ سنجییدگی کی ضرورت ہے: گہلوت - تھاور چند گہلوت

مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات تھاور چند گہلوت نے نفسیاتی مریضوں کے ساتھ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کی وبا نے دنیا کی بڑی آبادی کو گہرے ذہنی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

Need for seriousness with psychiatric patients:  Thawar Chand Gehlot
نفسیاتی مریضوں کے ساتھ سنجییدگی کی ضرورت ہے: گہلوت
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 10:50 PM IST

تھاور چند گہلوت نے یہاں ’مینٹل ہیلتھ - کووڈ‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اس طرح کے معاملات سے سنجیدگی سے نمٹ رہی ہے۔

کورونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں ذہنی دباؤ کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ حکومت نے حال ہی میں کئی اقدامات اٹھائے ہیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ حکومت نے ذہنی دباؤ کے معاملات میں مشورے کے لیے قومی سطح پر ہیلپ لائن ’کرن‘ کا آغاز کیا ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے سہور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ ری ہبلیٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اس کانفرنس کا اہتمام وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات اور آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبورن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس کی مشترکہ طور پر صدارت آسٹرلیا انڈیا انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر کریگ جیفری نے کی۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر بیری او فریل نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔ کووڈ۔19 کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں دماغی صحت کی بحالی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.