نیشنل یونین آف جرنلسٹس-انڈیا نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے پڑنے والے اثرات سے بے روزگار ہوئے صحافیوں کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
این یوجے نے بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں صحافیوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا سے مطالبہ کیا ہے۔ این یوجے نے ساتھ ہی کانگریس صدر سونیا گاندھی سے کانگریس حکومت والی ریاستوں میں یہ مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
این یوجے کے صدر راس بہاری نے جاری ریلیز میں بتایا کہ تنظیم کی جانب سے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک، آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو خط بھیج کر اقتصادی بحران سے برسرپیکار صحافیوں کی مدد کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
راس بہاری نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر داخلہ، بی جے پی صدر، کانگریس صدر اور ریاستوں کے وزرائے اعلی کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلنے کے دوران میڈیا کے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ بڑی تعداد میں صحافی متاثر بھی ہوئے ہیں۔ آگرہ میں ایک صحافی پنکجکلشریشٹھ کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وبا کے پھیلنے کی وجہ سے ملک میں میڈیا کی دنیا پر بہت خراب اثر پڑا ہے۔ خاص طور پر اخبار اور میگزین کا بحران زیادہ بڑا ہو گیا ہے۔ بڑی تعداد میں اخبارات سے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے۔ زیادہ تر اخبارات نے اپنے ملازمین کی تنخواہ میں 30 سے 50 فیصد کمی کی ہے۔
این یوجے کی ریلیز نے کہا گیا ہے کہ اضلاع اور مقامی سطح پر کام کرنے والے صحافیوں کی حالت بہت خراب ہے۔ چار پانچ ہزار روپے تنخواہ پر کام کرنے والوں کے صحافیوں کے سامنے کھانے کے لالے پڑ رہے ہیں۔ ایسے صحافی مکان کا کرایہ، بچوں کی فیس اور دیگر اخراجات جمع کرنے سے قاصر ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں چھنٹی کی وجہ سے بڑی تعداد میں بے روزگار ہونے والے صحافی فری لانس کے طور پر کام کرتے ہوئے اپنے اپنے خاندانوں کے پرورش کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے۔ ابھی ان کے سامنے بھی زندگی بسر کرنے کا بحران گہرا ہوگیا ہے۔