ETV Bharat / state

نیشنل ٹریڈرس ویلفیئر بورڈ کی تشکیل جلد: پیوش

صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کاروباریوں سے ’آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹریڈرس ویلفیئر بورڈ کی تشکیل جلد کی جائے گی مسٹر گوئل نے یہاں قومی یوم تجار کے موقع پر کاروبارویوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’آتم نربھرابھیان‘ سے کاروباریوں کو فائدہ ہونے والا ہے۔

نیشنل ٹریڈرس ویلفیئر بورڈ کی تشکیل جلد: پیوش
نیشنل ٹریڈرس ویلفیئر بورڈ کی تشکیل جلد: پیوش
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 6:39 PM IST

انہوں نے کہا کہ کاروباریوں کو صارفین کو ہندوستان میں بنی اشیاء کے بارے میں بیدار کرنا چاہیے۔ اس سے نہ صرف کاروباریوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ مینوفیکچرنگ کی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔ اس سے دیہی علاقوں میں روزگار کا موقع پیدا ہوگا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ کاروباریوں کو ایسے افراد کو سامنے لانا چاہیے جو درآمد کا ماحول بناتے ہیں اور پورے ملک پر معاشی بوجھ بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپیے کی آمدنی فوراً بند کیا جا سکتا ہے اور ان اشیاء کا پروڈکشن ملک میں ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.