ETV Bharat / state

Presidential Election Counting: دروپدی مرمو بھارت کی نئی صدر جمہوریہ - یشونت سنہا کو 208 ووٹ ملے

این ڈی اے کے صدارتی امیدوار دروپدی مرمو نے ووٹوں کی گنتی کے تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر کُل درست ووٹوں کے 50 فیصد کے نشان کو عبور کر لیا ہ اور اب وہ ملک کی صدر جمہوریہ بننے کے لیے تیار ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں دروپدی مرمو کو 540 ووٹ ملے جبکہ سنہا کو 208 ووٹ

author img

By

Published : Jul 21, 2022, 4:55 PM IST

Updated : Jul 21, 2022, 9:59 PM IST

دہلی: راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری پی سی مودی نے بتایا کہ تیسرے راؤنڈ میں جسن ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی ہوئی ان میں کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، اڑیسہ اور پنجاب ریاستیں شامل ہیں۔ اس راؤنڈ میں کُل درست ووٹ 1333 تھے جن کی قدر ایک لاکھ 65 ہزار 664 ہے۔ اس راؤنڈ میں دروپدی مُرمو کو 812 ووٹ اور یشونت سنہا کو 521 ووٹ ملے۔ انہوں نے بتایا کہ تیسرے راؤنڈ تک کُل درست ووٹ 3219 ہیں جن کی کل قدر 8 لاکھ 38 ہزار 839 ہے جن میں سے دروپدی مُرمو کو 5 لاکھ 77 ہزار 777 یعنی 2161 ووٹ ملے ہیں جبکہ یشونت سنہا کو 2 لاکھ 61 ہزار 62 یعنی 1058 ووٹ ملے۔

جمعرات کی صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہونے والی گنتی کے پہلے مرحلے میں تمام اراکین پارلیمنٹ کے ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ انتخابات کے لیے مقرر کردہ ریٹرننگ آفیسر اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی نے بتایا کہ 748 درست ووٹوں میں سے مرمو کو 540 ووٹ ملے جبکہ سنہا کو 208 ووٹ ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ ویلیو کے حساب سے کُل 523600 میں سے مرمو کو 378000 جبکہ یشونت سنہا کو 145600 ووٹ ملے۔ دوسرے راؤنڈ میں ریاستی اسمبلیوں میں ایم ایل اے کے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔ صدارتی انتخاب میں 99 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار صدارتی انتخابات میں کل 4796 ووٹرز تھے جن میں سے 99 فیصد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ گیارہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں 100 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ صدارتی انتخابات کے لیے دہلی اور پڈوچیری سمیت 30 مقامات پر ووٹنگ ہوئی۔ اس انتخاب میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے ارکان کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کے ساتھ منتخب نمائندوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق حاصل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Presidential Election Counting: صدارتی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری

Last Updated : Jul 21, 2022, 9:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.