ETV Bharat / state

جمعۃ الوداع، نماز جمعہ لیکن مسجد خالی

author img

By

Published : May 22, 2020, 6:26 PM IST

دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز چند ہی نمازیوں کی موجودگی میں ادا کی گئی۔

نماز جمعہ لیکن مسجد خالی
نماز جمعہ لیکن مسجد خالی

ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد میں ماہ صیام کے الوداعی جمعہ کی نماز میں مسجد نمازیوں سے خالی رہی کیونکہ حکومت کی جانب سے عبادت گاہوں میں داخلے پر ممانعت ہے۔

نماز جمعہ لیکن مسجد خالی، ویڈیو

جمعہ کی نماز میں محض شاہی امام احمد بخاری، موذن، مسجد کے خادمین نے ہی شریک رہے جبکہ مسجد کے دروازوں کو بند رکھا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مسجد کے باہر پولیس کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورسز کے جوان بھی تعینات نظر آئے۔

واضع رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اسی کو دیکھتے ہوئے بھارت میں مکمل طور پر تمام ریاستوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، اس دوران تمام مذہبی مقامات پر بھی یہ پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ عبادت گاہوں پر لوگ اکٹھا نہ ہوں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.