پیر کے روز 954 نئے معاملے سامنے آنے سے 27 مئی کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ دہلی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی یومیہ تعداد ایک ہزار سے کم آئی ہے۔
لیکن اس میں دوبارہ اضافہ ہونے کے ساتھ ہی، نئے معاملوں کے مقابلے صحت یاب مریضوں کی تعداد کم ہونا بھی تشویش کا باعث ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پیر کے روز صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 104918 یعنی 84.78 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔
منگل کے روز 1200 نئے مریضوں کے صحت یاب ہونے سے ان کی تعداد بڑھ کر 106118 یعنی 84.82 فیصد ہوگئی ہے۔
دارالحکومت میں مزید 27 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 3690 ہوگئی ۔ شرح اموات 3.47 فیصد ہے۔ یہاں فی الحال 15288 زیر علاج مریض ہیں جو پیر کے روز 15166 تھے۔
کورونا وائرس کی جانچ میں پچھلے چندروز میں آنے والی رفتار سے کل جانچ کی تعداد 851311 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دہلی میں 20852 نمونے کی جانچ کی گئی۔
اس میں آر ٹی پی سی آر 5651 اور ریپڈ اینٹجین جانچ 15201 تھی۔دہلی میں 10 لاکھ کی آبادی پر جانچ کا اوسط 40 ہزار سے تجاوز کرکے 44805 ہو گیا ہے۔
یہاں کورونا بیڈ کی مجموعی تعداد 15475 ہے، جس میں سے 3517 بھرے ہوئے ہیں اور 11958 خالی ہيں۔ ہوم آئیسولیشن میں مریضوں کی تعداد بھی کم ہوکر 8126 رہ گئی۔
دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد سات کم ہوکر 689 رہ گئی ہے۔