ETV Bharat / state

Monsoon Session 2023 پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس، دونوں ایوانوں کی کارروائی دو بجے تک کیلئے ملتوی - تحریک عدم اعتماد لانا ہماری مجبوری

اپوزیشن منی پور تشدد اور عدم اعتماد تحریک سے پیچھے ہٹنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ آج پھر پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ آروائی کے بیچ دونوں کی کارروائی دو بجے تک کے لیے ملتوی ہو گئی ہے۔ اپوزیشن کے تمام ارکان نے منی پور میں جاری تشدد کے خلاف کالے کپڑے پہن کر احتجاج کیا۔ INDIA Protests in Black

Monsoon Session 2023
Monsoon Session 2023
author img

By

Published : Jul 27, 2023, 11:28 AM IST

Updated : Jul 27, 2023, 1:17 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج چھٹا دن ہے۔ منی پور پر وزیر اعظم کے بیان کی مانگ پر لوک سبھا کا اجلاس آج بھی زبردست ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن آج پھر سے منی پور تشدد کا مسئلہ اٹھایا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا مطالبہ دہرایا۔ زبردست ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کالے کپڑوں میں نظر آئیں گے

آج پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے تمام ارکان پارلیمنٹ کالے کپڑوں میں نظر آئیں گے۔ حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے منی پور میں جاری تشدد کے خلاف اپنا احتجاج درج کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات کو اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا۔ دریں اثنا، بدھ کی شام راجیہ سبھا میں، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور چیف وہپ جے رام رمیش نے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں موجود رہنے کے لیے تین لائنوں کا وہپ جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Kharge Writes to Amit Shah حکومت کے قول و فعل میں تضاد، کھڑگے کا امت شاہ کے خط کا جواب

عآپ کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا ہے کہ 'آج اپوزیشن اتحاد (آئی این ڈی آئی اے) کے اراکین پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کالے کپڑے پہنیں گے اور منی پور کے لوگوں پر ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف آج پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے۔ یہ پیغام دینے کے لیے ایک علامتی احتجاج ہو گا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں منی پور کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم حکومت کو یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ اس ملک کا ایک اٹوٹ حصہ منی پور جل رہا ہے، ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ منی پور کو بچائے اور اپنا آئینی فرض ادا کرے۔ ریاستی حکومت کو تحلیل کیا جائے اور وزیر اعلیٰ کو برطرف کیا جائے۔
'تحریک عدم اعتماد لانا ہماری مجبوری'

اس سے لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔ ہم نے مطالبہ کیا کہ پی ایم مودی پارلیمنٹ میں آئیں اور منی پور کے معاملے پر تفصیل سے بات کریں۔ پتہ نہیں وزیراعظم کیوں نہیں بول رہے ہیں؟ ہمیں تحریک عدم اعتماد لانے پر مجبور کیا گیا۔ ہم جانتے ہیں کہ اس سے حکومت نہیں گرے گی لیکن ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔ ملک کے وزیر اعظم کو ملک کے سامنے آکر منی پور پر بات کرنی چاہیے۔

راجیہ سبھا سے اپوزیشن کا واک آؤٹ

اس سے قبل منی پور تشدد کے معاملے پر ایوان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کی اجازت نہ دیے جانے کے بعد بدھ کو اپوزیشن جماعتوں نے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا۔ راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کانگریس ایم پی جے بی ماتھر نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت اپوزیشن کے اتحاد سے خوفزدہ ہے۔ اسی لیے وزیر اعظم مودی منی پور کی موجودہ صورتحال پر ایوان میں بحث کے ہمارے مطالبے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Last Updated : Jul 27, 2023, 1:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.