ETV Bharat / state

PM Narendra Modi unveils 108 ft Hanuman Statue: مودی نے ہنومان کے 108 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کی - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہنومان جینتی کے موقع پر گجرات کے موربی میں ہنومان کے 108 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

PM Narendra Modi unveils 108 ft Lord Hanuman statue
مودی نے ہنومان جی کے 108 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کی
author img

By

Published : Apr 16, 2022, 2:29 PM IST

Updated : Apr 16, 2022, 4:07 PM IST

موربی، گجرات: نریندر مودی نے ہنومان جینتی کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رام دوت ہنومان کی مورتی کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے اس یادگار موقع پر کہا، "آج، اس مبارک موقع پر، موربی میں ہنومان جی کی ایک عظیم الشان مورتی کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ ملک اور دنیا بھر میں ہنومان کے بھکتوں کے لیے، رام بھکتوں کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ دوستو، رام چرت مانس میں کہا گیا ہے کہ بِنو ہری کرپا ملھن نہیں سنتا، یعنی خدا کے فضل کے بغیر سنتوں کا دیدار نایاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے کہا، "میری خوش قسمتی ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں مجھے ماں امباجی، اُمیہ ماتا دھام، ماں اناپورنا دھام کا آشیرواد حاصل کرنے کا موقع ملا۔ آج مجھے موربی میں ہنومان جی کے اس کام سے جڑنے، سنتوں کے سماگم کا حصہ بننے کا موقع ملا ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ہنومان جی کی ایسی 108 فٹ اونچی مورتی ملک کے چار مختلف گوشوں میں لگائی جا رہی ہے۔ شملہ میں ایسی ہی ہنومان جی کی عظیم الشان مورتی کوہم گزشتہ کئی برسوں سے دیکھ رہے ہیں، آج موربی میں ایک اور مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ دیگر مجسموں کو جنوب میں، رامیشورم اور مغربی بنگال میں نصب کرنے کا کام جاری ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Apr 16, 2022, 4:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.