ETV Bharat / state

مودی نے لوک مانیہ تلک اور چندرشیکھر آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا - ملک کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو

وزیراعظم نریندر مودی اور ملک کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے عظیم مجاہد آزادی لوک مانیہ بال گنگادھر تلک اور چندرشیکھر آزاد کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔

مودی نے لوک مانیہ تلک اور چندرشیکھر آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Jul 23, 2021, 4:16 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی اور ملک کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے عظیم مجاہد آزادی لوک مانیہ بال گنگادھر تلک اور چندر شیکھر آزاد کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔

مودی نے چندرشیکھر آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نے جمعہ کے روز سلسلہ وار ٹویٹ پیغامات میں کہا ’’ میں لوک مانیہ تلک کو ان کی سالگرہ پر سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کے تفکرات اور اصول موجودہ حالات میں پہلے سے کہیں زیادہ مطابقت رکھتے ہیں، جب 130 کروڑ بھارتیوں نے ایک خود انحصار بھارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو معاشی طور پر خوشحال اور معاشرتی طور پر ترقی پسند ہو‘‘۔

مودی نے لوک مانیہ تلک کو خراج عقیدت پیش کیا

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’لوک مانیہ تلک بھارتی اقدار اور نظریات پر گہرا اعتماد رکھتے تھے۔ تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں ان کے خیالات کئی لوگوں کو آج بھی تحریک دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے اعلیٰ ادارے قائم کیے جو ایک طویل عرصے سے انمول تعاون پیش کررہے ہیں‘‘۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا ادھو ٹھاکرے کو فون، سیلاب میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

عظیم انقلابی اور ملک کی آزادی کے لئے ہنستے ہوئے اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کرنے والے چندر شیکھر آزاد کو یاد کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ’’ مادر وطن کے بہادر بیٹے اور غیر معمولی شخصیت والے چندر شیکھر آزاد کو ان کی سالگرہ پر یاد کررہا ہوں۔ جوانی میں ہی انہوں نے اپنے آپ کو سامراجیت سے ملک کی آزادی کے لئے جھونک دیا۔ وہ مستقبل کے بارے میں سوچنے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط بھارت کا خواب دیکھتے تھے‘‘۔

وہیں، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے انقلابی چندر شیکھر آزاد کو ان کی سالگرہ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ چندر شیکھر آزاد کی بے خوفی نے نوجوانوں کو تحریک آزادی میں شامل ہونے کی تحریک دی۔ ملک ان کی عظیم قربانی کا ہمیشہ احسان مند رہے گا۔

نائب صدر نے چندر شیکھر آزاد کے الفاظ ’’ اس جوانی کا کیا فائدہ جو مادر وطن کے کام نہیں آسکے'، کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’ عظیم انقلابی چندر شیکھر آزاد کو ان کی سالگرہ پر سلام، ہماری آزادی ان کی قربانی اور جدوجہد کی میراث ہے۔ ملک ہمیشہ ایسی عظیم شخصیات کا احسان مند رہے گا‘‘۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.