اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت میں بڑی تبدیلیوں کے امکانات ہیں۔ اس ہفتے مودی کابینہ میں توسیع ہوسکتی ہے۔ مودی کابینہ میں توسیع 7 یا 8 جولائی کو ہوسکتی ہے۔ اطمینان بخش کام نہیں کرنے والے وزراء کو ہٹایا جاسکتا ہے۔
دو ہفتے قبل تمام وزراء کے کام کاج کا جائزہ لینے کے بعد منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک رپورٹ طلب کی گئی تھی۔ اس سے قبل 20 جون کو پی ایم مودی نے سینیئر وزراء کے ساتھ گزشتہ دو سالوں میں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا تھا۔
وہیں بتایا جارہا ہے کہ مودی کابینہ کی توسیع میں این ڈی اے کی اتحادی جماعت جنتادل یونائیٹڈ اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے رہنماؤں کو بھی جگہ دی جاسکتی ہے۔
وزیر اعظم مودی کابینہ میں توسیع کے سلسلے میں کئی بار قومی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر سینیئر وزراء سے تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ 6 جولائی کو یعنی آج وزیر اعظم پیوش گوئل، نرملا سیتارمن اور دیگر سینیئر وزراء سے ملاقات کریں گے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اس اجلاس میں وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج آپ کا دن کیسا رہے گا؟
آسام کے سابق وزیر اعلیٰ سربانند سونووال اور کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے جیوتی رادتیہ سندھیا کو مودی کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے۔ اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو بہار کے سابق ڈپٹی سی ایم سشیل کمار مودی، ورون گاندھی، پروین نشاد، راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ اور سنتوش کشواہا کے ساتھ ساتھ انوپریہ پٹیل کو بھی کابینہ میں جگہ دی جاسکتی ہے۔
لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے پشوپتی پارس کو بھی مودی کابینہ میں جگہ دی جاسکتی ہے۔ اسی کے ساتھ یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ بنگال کے کچھ اور رہنماؤں کو بھی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔