دہلی: چیف انفارمیشن کمشنر ہیرالال سماریہ کی تقرری کے معاملے میں مرکزی حکومت اور کانگریس آمنے سامنے ہیں۔ کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن ادھیر رنجن چودھری نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو چیف انفارمیشن کمشنر ہیرالال سماریہ کی تقرری کے سلسلے میں ایک خط لکھا ہے۔ انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ "...میں، لوک سبھا میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کی حیثیت سے سلیکشن کمیٹی کا ممبر ہونے کے باوجود، 3 نومبر کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی میٹنگ میں چیف انفارمیشن کمشنر کے انتخاب کے بارے میں مکمل طور پر اندھیرے میں رکھا گیا تھا۔
چیف انفارمیشن کمشنر کے انتخاب پر کانگریس لیڈر پرمود تیواری کا کہنا ہے کہ "آئینی روایات، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ جب چیف انفارمیشن کمشنر کا تقرر کیا گیا تو اپوزیشن پارٹی کا لیڈر یا ایوان میں سب سے بڑی پارٹی کا لیڈر یا ایل او پی راجیہ سبھا کو بلایا جانا چاہیئے تھا۔ جب انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے تو چیف انفارمیشن کمشنر کی تقرری غیر پارلیمانی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
-
#WATCH | On the selection of Chief Information Commissioner, Congress leader Pramod Tiwari says "Constitutional traditions, rules & regulations have been violated. When the Chief Information Commissioner was appointed, the leader of the opposition party or the leader of largest… pic.twitter.com/LqVf2kE8nx
— ANI (@ANI) November 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | On the selection of Chief Information Commissioner, Congress leader Pramod Tiwari says "Constitutional traditions, rules & regulations have been violated. When the Chief Information Commissioner was appointed, the leader of the opposition party or the leader of largest… pic.twitter.com/LqVf2kE8nx
— ANI (@ANI) November 7, 2023#WATCH | On the selection of Chief Information Commissioner, Congress leader Pramod Tiwari says "Constitutional traditions, rules & regulations have been violated. When the Chief Information Commissioner was appointed, the leader of the opposition party or the leader of largest… pic.twitter.com/LqVf2kE8nx
— ANI (@ANI) November 7, 2023
یہ بھی پڑھیں:حکومت اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی کر رہی ہے: راہل
واضح رہے انفارمیشن کمشنر ہیرالال سماریہ نے پیر (6 نومبر) کو سنٹرل انفارمیشن کمیشنر (سی آئی سی) کے سربراہ کے طور پر حلف لیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب کے دوران 63 سالہ سماریہ کو چیف انفارمیشن کمشنر کے عہدے کا حلف دلایا۔اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ سمیت کئی شخصیات موجود تھیں۔ اس سے پہلے یشوردھن کمار سنہا اس عہدے پر فائز تھے اور اکتوبر میں ریٹائر ہوئے تھے۔ سنٹرل انفارمیشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر بننے والے ہیرالال سماریہ اس عہدے پر فائز ہونے والے دلت برادری کے پہلے فرد ہیں۔ ہیرالال سماریہ اصل میں راجستھان کے بھرت پور ضلع سے ہیں۔ وہ 14 ستمبر 1960 کو بھرت پور ضلع کے ایک پہاڑی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے راجستھان یونیورسٹی سے بی ای سول (آنرز) کیا ہے۔
-
President Droupadi Murmu administered the oath of office to Shri Heeralal Samariya, Chief Information Commissioner, at Rashtrapati Bhavan. pic.twitter.com/F3CaV5Ix1U
— President of India (@rashtrapatibhvn) November 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">President Droupadi Murmu administered the oath of office to Shri Heeralal Samariya, Chief Information Commissioner, at Rashtrapati Bhavan. pic.twitter.com/F3CaV5Ix1U
— President of India (@rashtrapatibhvn) November 6, 2023President Droupadi Murmu administered the oath of office to Shri Heeralal Samariya, Chief Information Commissioner, at Rashtrapati Bhavan. pic.twitter.com/F3CaV5Ix1U
— President of India (@rashtrapatibhvn) November 6, 2023