ETV Bharat / state

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سمیت متعدد رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤ نے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سمیت متعدد رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی
صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سمیت متعدد رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی
author img

By

Published : Jul 21, 2021, 12:05 PM IST

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے مسلمان عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ یا حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمائے خطوط پر عمل کرتے ہوئے پورے تزک و احتشام کے ساتھ عید قرباں منا رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی

اس موقع پر ملک کے صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'تمام ہم وطنوں کو عید مبارک۔ انہوں نے مزید لکھا کہ 'عید الاضحیٰ محبت، ایثار اور قربانی کے جذبے کا اظہار کرنے اور معاشرہ میں اتحاد اور اخوت کے لئے کام کرنے کا تہوار ہے۔ آئیے ہم کووڈ۔19سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کے ہر ایک طبقے کی خوشحالی کے لئے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آج ملک بھر میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی تمام اہل وطن کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ انہوں نے لکھا کہ 'یہ دن اجتماعی ہمدردی، ہم آہنگی اور زیادہ سے زیادہ بھلائی کی خدمت میں شامل ہونے کے جذبے کو آگے بڑھاتا ہے۔

راہل گاندھی نے عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ سبھی کو عید الاضحیٰ مبارک ہو۔'

اروند کیجریوال نے عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی

دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے لکھا کہ 'اہل وطن کو عیدالاضحی کی مبارک باد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشحالی لے کر آئے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.