ETV Bharat / state

ہنر ہاٹ نے کئی لوگوں کی زندگی تبدیل کی: مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے 'ہنرہاٹ' کی جم کر ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہنرمندوں میں نہ صرف اقتصادی خوشحالی آئی ہے بلکہ اس نے بہت سے لوگوں کی زندگی تبدیل کر دی ہے۔

ہنر ہاٹ نے کئی لوگوں کی زندگی تبدیل کی: مودی
ہنر ہاٹ نے کئی لوگوں کی زندگی تبدیل کی: مودی
author img

By

Published : Feb 23, 2020, 2:17 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:18 AM IST

مودی نے اتوار کے روز اپنے 'من کی بات' پروگرام میں کہا کہ 'چند دنوں پہلے میں نے، دہلی کے ہنر ہاٹ میں ایک چھوٹی سی جگہ میں، ملک کی وسیع ثقافتی روایات، پکوان اور جذبات کے تنوع کا دیدار کیا۔ روایتی لباس، دستکاری، قالین، برتن، بانس اور پیتل کی مصنوعات، پنجاب کی پھلکاری، آندھرا پردیش کا شاندار لیدر کا کام، تمل ناڈو کی خوبصورت پینٹنگ، اتر پردیش کی پیتل کی مصنوعات، بھدوہی کے قالین، کچھ کی تانبے کی مصنوعات، متعدد موسیقی کے آلات، بے شمار باتیں، پورے ہندوستان کے فنون و ثقافت کی جھلک، واقعی منفرد ہی تھی۔'

انہوں نے کہا کہ ان کے پیچھے، دستکاروں کی محنت، لگن اور اپنے ہنر کے تئیں محبت کی کہانیاں بھی باعث ترغیب ہوتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا 'ہنرہاٹ میں ایک دويانگ (معذور) خاتون کی باتیں سن کر بڑا اطمینان ہوا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ پہلے وہ فٹ پاتھ پر اپنی پینٹنگ فروخت کرتی تھی لیکن ہنر ہاٹ سے جڑنے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے۔ آج وہ نہ صرف خود کفیل ہیں بلکہ انہوں نے خود کا ایک گھر بھی خرید لیا ہے۔ ہنر ہاٹ میں مجھے کئی دستکاروں سے ملنے اور ان سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ہنر ہاٹ میں حصہ لینے والے کاریگروں میں پچاس فیصد سے زائد خواتین شامل ہیں۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.