ETV Bharat / state

مالیوال نے اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو نوٹس بھیجا - Delhi Women's commission etv bharat

دہلی خواتین کمیشن نے اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم (فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر اور ٹک ٹاک) کو نوٹس بھیج کر ان سے تشدد اور استحصال کو فروغ دینے والے مواد کے خلاف ان کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کی معلومات طلب کیہے۔

اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو نوٹس بھیجا
اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو نوٹس بھیجا
author img

By

Published : May 23, 2020, 1:43 PM IST

کمیشن کی چیرمین سواتی مالیوال نے جمعرات کو کہا، ”جہاں ایک طرف سوشل میڈیا اپنے آپ میں سماج کو بہت سے فوائد دیتے ہیں وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا ویب سائٹ پر استحصال اور تشدد کو فروغ دینے والا مواد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ ہمارے بچوں اور نوجوان نسل پر غلط اثرات مرتب کرتا ہے۔ چھوٹی عمر میں کسی قسم کی غلط سبق آگے جاکر معاشرے کو بہت نقصان پہنچا سکتا ہے۔اسی کے پیش نظر ہم نے تمام بڑے سوشل میڈیا سائٹ کو نوٹس بھیج ان سے معلومات مانگی ہے کہ اس طرح کے معاملات سے نمٹنے کے لئے ان کے پاس کیا طریقہ ہے۔ہم چاہتے ہیں سوشل میڈیا سب کے لئے محفوظ جگہ بن سکیں“۔

انہوں نے کہا کہ آج سوشل میڈیا پر تمام ایسے ویڈیو اور دیگر مواد سامنے آ رہے ہیں جو تشدد، استحصال اور بے حیائی کو فروغ دیتے ہیں۔ کمیشن نے شروع سے سوشل میڈیا پرجاری ان تمام سرگرمیوں کے خلاف سخت رخ اپنایا ہے۔

محترمہ مالیوال نے کہا کہ کمیشن نے تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو نوٹس بھیج ان سے معلومات مانگی ہے کہ وہ ان تمام طرح کے ویڈیو اور دیگر مواد کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے کیا قدم اپنائے ہیں۔ حال ہی میں دیکھا گیا تھا کہ ٹک ٹاک پر ایک وائرل ویڈیو پر ایسڈ اٹیک کو فروغ دینے کو لے کر سوال کھڑے ہوئے تھے۔ اسی طرح کی کئی ویڈیو سامنے آے ہیں جو خواتین کے خلاف تشدد کو فروغ دیتے ہیں۔

کمیشن نے نوٹس میں یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا ایسے مواد کی شکایت آگے پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو دی جاتی ہے اور اگر دی جاتی ہے تو کتنی وقت کی مدت میں شکایت آگے بھیجی جاتی ہے۔ کمیشن نے ان تمام ویب سائٹ سے 25 مئی تک معلومات مانگی ہے جس کے بعد کمیشن آگے کی حکمت عملی پر کام کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.